خون کا رشتہ بڑا مضبوط ہوتا ہے مگر انسانیت کا رشتہ سب سے پہلے آتا ہے ‘ اداکارہ ماہ نور

جمعرات 12 فروری 2015 12:48

خون کا رشتہ بڑا مضبوط ہوتا ہے مگر انسانیت کا رشتہ سب سے پہلے آتا ہے ‘ ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12فروی 2015ء) اداکارہ ماہ نور نے کہا ہے کہ خون کا رشتہ بڑا مضبوط ہوتا ہے مگر انسانیت کا رشتہ سب سے پہلے آتا ہے ۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ماہ نور نے کہا کہ ہمارے دین میں انسانیت کو بڑا مقام دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

پاکستان میں بے شمار لوگ غربت کی زندگی بسر کر رہے ہیں ، ہم سب اہل ثروت لوگوں کو غربت کے مارے اپنے بہن بھائیوں کو فراموش نہیں کرنا چاہیے بلکہ جتنی ہو سکے ان کی مدد کرنی چاہیے جو شرم اور خودداری کی وجہ سے کسی کے سامنے ہاتھ نہیں پھیلاتے۔ ماہ نور نے کہا کہ خدا کی دی ہوئی دولت ایسے لوگوں کا حق بھی ہے اب ہمارا فرض ہے کہ غریب لوگوں کی مدد کرنے کے ساتھ ان کے بچوں کی تعلیم کے لئے اخراجات بھی اپنی جیب سے برداشت کریں ۔