حکومت 2012میں کشتی کے ذریعے آنے والے پاکستانی مہاجر کو ویزا جاری کرے ‘ آسٹریلوی ہائی کورٹ

جمعرات 12 فروری 2015 13:36

حکومت 2012میں کشتی کے ذریعے آنے والے پاکستانی مہاجر کو ویزا جاری کرے ..

سڈنی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12فروی 2015ء) آسٹریلیا کی ہائی کورٹ نے حکومت سے کہا ہے کہ وہ 2012 میں کشتی کے ذریعے آنے والے ایک پاکستانی مہاجر کو ویزا جاری کرے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق آسٹریلوی حکومت کا موقف ہے کہ کشتی کے ذریعے آنے والے اس پاکستانی مہاجر کو ویزا جاری کرنا قومی سلامتی کے خلاف ہو گا۔آسٹریلیا کی ہائی کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ حکومت کشتی کے ذریعے آنے والے کسی بھی شخص کو ویزا دینے سے انکار نہیں کر سکتی امیگریشن ڈیپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ وہ عدالت کے حکم کی تعمیل کریگا تاہم اس کا اصرار ہے کہ وہ اپنی پالیسی نہیں بدلے گا۔