Live Updates

چوہدری محمد سرور کو تحریک انصاف میں شیڈو کابینہ کی تشکیل کا ٹاسک دے دیا گیا

جمعرات 12 فروری 2015 13:56

چوہدری محمد سرور کو تحریک انصاف میں شیڈو کابینہ کی تشکیل کا ٹاسک دے ..

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12فروی 2015ء) سابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کو تحریک انصاف میں شیڈول کابینہ کی تشکیل کا ٹاسک دے دیا گیا۔ چوہدری محمد سرور نے یہ انکشاف اپنے ایک انٹرویو میں کیا۔

(جاری ہے)

انٹرویو میں چوہدری سروری نے کہا کہ پارٹی میں شیڈول کابینہ تشکیل دینے کیلئے میں اپنی تمامتر کوششیں بروئے کار لاؤں گا اور ایک ایسی ٹیم تشکیل دوں گا جو نہ صرف موجودہ کابینہ کے محکموں کی خامیوں کی نشاندہی کرے گی بلکہ ایسے ماہر سیاستدانوں کی ٹیم عمل میں آئے گی جو اقتدار میں آکر ڈیپارٹمنٹس کی اصلاح بھی کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت اور پارٹی امور چلانے کیلئے نوجوانوں کو تیار کرنا ان کی اولین ترجیح ہوگی۔ پارٹی عہدے کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ میں پارٹی انتخابات کے ذریعے پارٹی عہدہ قبول کروں گا۔ واضح رہے کہ چوہدری محمد سرور برطانوی رکن پارلیمنٹ بھی رہ چکے ہیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :