امید ہے پیپلز پارٹی سینیٹ کی 7 نشستیں حاصل کر لے گی : قائم علی شاہ

جمعرات 12 فروری 2015 15:04

امید ہے پیپلز پارٹی سینیٹ کی 7 نشستیں حاصل کر لے گی : قائم علی شاہ

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12فروری2015ء) سندھ کے وزیراعلیٰ قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ امید ہے پیپلز پارٹی سینیٹ کی 11 میں سے 7 نشستیں حاصل کر لے گی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق قائم علی شاہ کا کہنا تھا کہ سینیٹ کیلئے صوبے سے 7 نشستیں خالی ہوئی ہیں جبکہ پیپلز پارٹی نے جنرل نشستوں پر 5 امید وار کھڑے کئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا سینیٹ انتخابات سے متعلق ایم کیو ایم سے بات چیت ہوئی ہے اور امید ہے کہ سندھ سے 4 نشستیں ایم کیو ایم حاصل کرے گی جبکہ 7 نشستیں پیپلز پارٹی کو ملیں گے۔