بھارت کی محمد عرفان کو کھیلنے کیلئے حکمت عملی تیار ، سٹول پر کھڑے ہو کر باؤلنگ کروائی گئی

جمعرات 12 فروری 2015 16:18

بھارت کی محمد عرفان کو کھیلنے کیلئے حکمت عملی تیار ، سٹول پر کھڑے ہو ..

سڈنی ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12فروی 2015ء) بھارتی بلے باز میگا ایونٹ کے اہم معرکے سے قبل ہی پاکستانی باؤلر کے خلاف دباؤ کا شکار نظر آرہے ہیں، بھارتی بلے بازوں نے قومی قد آور بولر محمد عرفان کو کھیلنے کے لیے حکمت عملی تیار کر لی ۔تفصیلات کے مطابق بھارتی سورماں نے پاک بھارت ٹاکرے سے پہلے سٹول پر کھڑے ہو کر بلے بازوں کو باؤلنگ کرائی ۔

سات فٹ ایک انچ قد والے قومی فاسٹ باؤلر محمد عرفان اپنے قد کی وجہ سے خطرناک باؤلر سمجھے جاتے ہیں ۔

(جاری ہے)

قد آور بالر نے عالمی کپ کے پہلے وارم اپ میچ میں 5وکٹیں لے کر بھارتی سورماؤں کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی ۔ سات فٹ کا خفیہ پاکستانی ہتھیار کا ڈر بھارتی بلے بازوں پر ایسا چڑھا کہ انہوں نے محمد عرفان کا سامنا کرنے کے لیے منفرد انداز میں پریکٹس شروع کر دی ۔ طویل القامت محمد عرفان کے خوف سے بھارتی بیٹسمین کی تربیت کے لیے باؤلرز کو سٹول پر کھڑا کر کے باؤلنگ کرائی گئی ۔ ورلڈ کپ کے منفرد کھلاڑی محمد عرفان کے خوف کے سائے روایتی حریفوں پر ابھی سے منڈلانے لگے ہیں ۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ ہائی وولٹیج مقابلے میں بھارتی بلے باز محمد عرفان کا کیسے سامنا کرتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :