ڈاکٹر طاہر القادری کے خلاف جعل سازی کا مقدمہ درج کرنے کیلئے دائر درخواست مسترد
جمعرات 12 فروری 2015 17:14
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12فروی 2015ء) لاہور کی سیشن عدالت نے ڈاکٹر طاہر القادری کے خلاف جعل سازی کا مقدمہ درج کرنے کے لئے دائر درخواست مسترد کر دی۔
(جاری ہے)
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے روبرو درخواست گزار حاجن مومنہ نے موقف اختیار کیا کہ عوامی تحریک کے سربراہ نے انقلاب مارچ کا حصہ بننے والی خواتین کو معاوضہ کی ادائیگی کا وعدہ کیا مگر انقلاب مارچ ختم ہونے کے باوجود انہیں معاوضہ کی رقم ادا نہیں کی جا رہی۔
انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت ڈاکٹر طاہرالقادری کے خلاف جعل سازی کا مقدمہ درج کرنے کے احکامات صادر کرئے۔عوامی تحریک کے وکیل اشتیاق چوہدری نے عدالت کو آگاہ کیا کہ درخواست گزار عوامی تحریک کی رکن نہیں نہ ہی اس کے پاس ایسا کوئی تحریری ثبوت موجود ہے۔درخواست گزار نے ڈاکٹر طاہر القادری کی کردار کشی کے لئے جھوٹی درخواست دائر کر رکھی ہے۔جس پر عدالت نے درخواست مسترد کر دیمتعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.