لاہور ہائی کورٹ نے بیوی اور بیٹی کوزندہ جلانے کے جرم میں پھانسی پانے والے کی سزا کے خلاف اپیل مسترد کر دی

جمعرات 12 فروری 2015 17:14

لاہور ہائی کورٹ نے بیوی اور بیٹی کوزندہ جلانے کے جرم میں پھانسی پانے ..

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12فروی 2015ء) لاہور ہائی کورٹ نے بیوی اور بیٹی کوزندہ جلانے کے جرم میں پھانسی پانے والے کی سزا کے خلاف اپیل مسترد کر دی۔ہائی کورٹ کے دو رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

ملزم ناصر اقبال کی جانب سے عدالت کوبتایا گیا کہ اس نے اپنی بیوی اور بیٹی کو قتل نہیں کیا سسرالیوں نے انتقاما مقدمہ درج کروایا جبکہ مقدمے میں کمزور شھادتوں کے باوجود انسداد دہشت گردی عدالت فیصل آباد نے پھانسی کی سزا دی جو انصاف کے خلاف ہے لہذا سزا کالعدم قرار دی جائے۔

سرکاری وکیل نے دلائل دیے کہ ظفر اقبال نے گھریلو جھگڑے پر طیش میں آکراپنی بیوی ثوبیہ اور کم سن بیٹی کشف پر تیل چھڑک کر انھیں آگ لگا دی جس سے وہ جاں بحق ہو گئیں۔ عدالت نے قرار دیا کہ دو افراد کو زندہ جلا دینا بدترین دہشت گردی ہے اور مجرم کسی بھی رعایت کا مستحق نہیں۔ عدالت نے اپیل مسترد کر تے ہوئے پھانسی کی سزا برقرار رکھی۔ ناصر اقبال نے دوہزار گیارہ میں گھریلو جھگڑے پر اپنی بیوی اور بیٹی کو زندہ جلا دیا تھا جس پر اسے سزائے موت سنائی گئی۔

متعلقہ عنوان :