میونسپل کمیٹی ٹنڈومحمدخان کے ملازمین کا تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف احتجاج اور بھوک ہڑتال

جمعرات 12 فروری 2015 21:36

ٹنڈومحمدخان(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12فروری 2015ء) میونسپل کمیٹی ٹنڈومحمدخان کے ملازمین نے تنخواہیں نہ ملنے اور مستقل نہ کئے جانے کیخلاف میونسپل آفس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرکے بھوک ہڑتال کی اس موقع پر راجا نونار ی ، شبیر خاصخیلی ، وحید بھٹی ، عنایت بھٹی اور دیگر نے مقامی صحافیوں کو بتایاکہ ہم ملازمین 2012میں بھرتی ہوئے ہیں اور ہمیں صرف چار ماہ کی تنخواہ دی گئی ہے ، جبکہ ہم اپنی ڈیوٹی بھی ایمانداری کیساتھ کررہے ہیں لیکن اس کے باوجود ہمیں تنخواہوں سے محروم رکھا گیا ہے ، جوکہ ہمارے ساتھ سراسرناانصافی ہے ، انہوں نے وزیر اعلی سندھ ، منتخب نمائندوں اور اعلی حکام سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ معاملے کا نوٹس لے کر ہمارے ساتھ انصاف کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :