ٹنڈومحمدخان، چاندنی چوک ، اناج منڈی ، سبزی مارکیٹ سمیت مختلف علاقوں میں نالیوں کا گندہ پانی سڑکوں پرجمع ہونے سے شہریوں کو پریشانی کا سامنا

جمعرات 12 فروری 2015 21:37

ٹنڈومحمدخان(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12فروری 2015ء) ٹنڈومحمدخان شہر کے چاندنی چوک ، اناج منڈی ، سبزی مارکیٹ سمیت مختلف علاقوں میں نالیوں کا گندہ پانی سڑکوں پر کھڑا ہے ، جس کی وجہ سے شہریوں کو خریداری کرنے اور آمد ورفت کے سلسلے میں سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ، جبکہ کاروبار بھی ٹھپ ہوکر رہ گیا ہے، جبکہ دولہا کے پڑ کے سامنے پانی جمع ہونے کیخلاف شہری اتحاد کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ، اس موقع پر ضلعی صدر نور حسن کھوکھر ، بابر سموں ،مولوی عیسیٰ کھٹی ، آصف چانڈیو اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ میونسپل انتظامیہ کی نااہلی کی وجہ سے گٹروں اور نالیوں کا گندہ پانی علاقے میں جمع ہے، جس کی وجہ سے علاقے کہ لوگوں اور اسکول کے طلبہ وطالبات کو آمد ورفت کے سلسلے میں سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ،شکایت کرنے کے باوجود ابھی تک ازالہ نہیں کیا گیا ہے ، دوسری جانب سے رابطہ کرنے پر ڈپٹی کمشنر ٹنڈومحمدخان آصف علی میمن نے کہاکہ مسجد علی سے گرلس کالج تک گٹروں اور نالیوں کی صفائی کرائی جارہی ہے ، لائنیں پرانی ہونے کی وجہ سے یہ مسائل ہورہے ہیں ، ان مسائل کو حل کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جارہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :