ٹیم کرفیو توڑنے پر اسٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی سمیت ٹیم کے 8کھلاڑیوں پر جرمانہ ،

کھلاڑیوں پر سڈنی کے ہوٹل میں دیر سے آنے پر 300آسٹریلین ڈالر کا جرمانہ عائد کیا گیا ، کھلاڑیوں نے معافی مانگ لی، اگر دوبارہ ایسی غلطی کی تو انہیں ورلڈ کپ ایونٹ کی ٹیم سے باہر کر کے پہلی دستیاب فلائٹ سے واپس بھیج دیا جائیگا‘ پاکستان کی ٹیم مینجمنٹ کا متنبہ

جمعرات 12 فروری 2015 21:48

ٹیم کرفیو توڑنے پر اسٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی سمیت ٹیم کے 8کھلاڑیوں ..

سڈنی( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12فروری 2015ء) پاکستان کی ٹیم مینجمنٹ نے ٹیم کرفیو توڑنے پر اسٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی سمیت ٹیم کے 8کھلاڑیوں پر جرمانہ کر دیا گیا ۔ کھلاڑیوں کو متنبہ کیا گیا ہے اگر انہوں نے دوبارہ ایسی غلطی کی تو انہیں ورلڈ کپ ایونٹ کی ٹیم سے باہر کردیا جائے گا۔ نجی ٹی وی کے مطابق پاکستانی ٹیم میں موجود ذرائع نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ سابق کپتان شاہد آفریدی اور احمد شہزاد سمیت آٹھ کھلاڑیوں پر اتوار کو سڈنی کے ہوٹل میں دیر سے آنے پر 300آسٹریلین ڈالر کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

منیجر نوید چیمہ کی زیر سربراہی ٹیم مینجمنٹ نے دعویٰ کیا کہ کھلاڑی طے شدہ وقت سے 45منٹ دیر سے آئے۔ذرائع نے بتایا کہ یہ کھلاڑی اپنے دوستوں کے ساتھ کھانے پر گئے لیکن دیر سے واپس آئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ کھلاڑیوں نے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے معافی مانگ لی ہے اور دوبارہ غلطی نہ کرنے کا وعدہ کیا ہے۔ٹیم مینجمنٹ نے کھلاڑیوں سے کہا ہے کہ اگر یہ غلطی دوبارہ سرزد ہوئی تو انہیں پہلی دستیاب فلائٹ سے گھر واپس بھیج دیا جائے گا۔پاکستان ورلڈ کپ کے گروپ بی میں موجود ہے جہاں اس کا مقابلہ روایتی حریف ہندوستان، ویسٹ انڈیز، جنوبی افریقہ، آئرلینڈ، زمبابوے اور متحدہ عرب امارات سے ہو گا۔پاکستان اپنا پہلا میچ 15فروری کو ہدنوستان سیایڈیلیڈ کے مقام پر کھیلے گا۔