میر پور آزاد کشمیر میں آج سزائے موت کے دو قیدیوں کو پھانسی پر لٹکا دیا گیا

جمعہ 13 فروری 2015 10:54

میر پور آزاد کشمیر میں آج سزائے موت کے دو قیدیوں کو پھانسی پر لٹکا دیا ..

میر پور آزاد کشمیر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13فروری 2015ء) میرپور آزاد کزمیر کی سینٹرل جیل میں قیدیوں کو پھانسی پر لٹکا دیا گیا۔ جبکہ جلاد کو کوٹ لکھپت سے بلایا گیا اور قیدیوں کی روثاء کے ساتھ گذشتہ شب ہی کو ملاقات کر وا دی گئی تھی۔

(جاری ہے)

سزائے موت کے مجرمان نے سپریم کورٹ بار کے سابق صدر فضل ربانی کے گھر ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کر کے ان کے بیٹے کو قتل کر دیا تھا ملزمان کی جانب سے کی گئی رحم کی اپیل کو بھی مسترد کر دیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ سانحہ پشاور کے بعد سے ہی پھانسی کی سزا پر عملدر آمد شروع کر دیا گیا ہے جس کے تحت آزاد کشمیر میں بھی سزائے موت کے قیدیوں کو پھانسی کی سزا دی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :