احمد شہزاد کہنی پر بال لگنے سے زخمی ، بیٹسمین بالکل ٹھیک ،کوئی فریکچر نہیں ،پاک بھارت میچ کھیلیں گے:ٹیم مینجمنٹ

جمعہ 13 فروری 2015 11:01

احمد شہزاد کہنی پر بال لگنے سے زخمی ، بیٹسمین بالکل ٹھیک ،کوئی فریکچر ..

ایڈیلیڈ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13فروری 2015ء) پاکستان کے اوپنر بلے باز احمد شہزاد پریکٹس کے دوران احسان عادل کی بال لگنے سے زخمی ہو گئے تھے تاہم ٹیم مینجمنٹ کا کہناہے کہ وہ ٹھیک ہیں اور انہیں کوئی فریکچر نہیں ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پریکٹس میچ کے دوران احمد شہزاد کو کہنی پر باونسر لگا جس کے بعد یہ خدشہ ظاہر کیا گیا کہ ان کی بازو میں شائد کو ئی فریکچر ہو گیاہے تاہم میڈیکل ٹیم نے معائنہ کرنے کے بعد معمولی انجری قرار دیاہے اورکہاہے کہ وہ بالکل ٹھیک ہیں اور 15تاریخ کوہونے والے پاک بھارت میچ میں کھیلیں گے۔

متعلقہ عنوان :