برازیل میں خشک سالی کا خدشہ ،شہریوں نے پانی ذخیرہ کرنا شروع کردیا

جمعہ 13 فروری 2015 12:22

برازیل میں خشک سالی کا خدشہ ،شہریوں نے پانی ذخیرہ کرنا شروع کردیا

ساؤ پاؤلو(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13فروی 2015ء) برازیل کے کئی شہروں میں خشک سالی کا خدشہ ہے ‘شہریوں نے گھروں میں پانی ذخیرہ کرنا شروع کردیا ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق برازیل کے سب سے بڑے شہر ساؤ پاؤلو میں پانی کے ذخائر میں پانی کی گنجائش صرف 6 فیصد رہ گئی یہاں کے شہریوں میں پانی کیلئے سخت پریشان ہیں ۔ شہر میں بارشوں کا موسم نکل چکا ہے اور خاطر خواہ بارش نہ ہونے سے پانی کی فراہمی متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا شہر میں بارشوں کا اگلا دور اکتوبر میں متوقع ہے ریوڈی جنیرو اور دیگر کثیر آبادی والے شہروں میں بھی پانی کی قلت درپیش ہے اور یہاں بھی شہریوں نے پانی ذخیرہ کرنا شروع کردیا ۔

متعلقہ عنوان :