بولان میڈیکل نرسنگ کالج کی طالبہ غائب

جمعہ 13 فروری 2015 12:22

بولان میڈیکل نرسنگ کالج کی طالبہ غائب

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13فروری 2015ء) پاکستان کے شورش زدہ صوبے بلوچستان کے ضلع بولان میں بولان میڈیکل کمپلیکس نرسنگ کالج کی طالبہ پراسرار طور پر لاپتہ ہوگئیں۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق لاپتہ ہونیوالی طالبہ کا نام موزمہ جبین ہے جو کہ کل اسپتال سے اپنی ڈیوٹی پور کرنے کے بعد ہاسٹل نہیں پہنچیں۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے تاہم طالبہ کے ورثاء کا کہنا تھا کہ ہاسٹل انتظامیہ موزمہ کے لاپتہ ہونے کے حوالے سے تحقیقات میں تعاون نہیں کر رہی ہیں۔