کیچ تھامو اور 1لاکھ ڈالر پاؤ، نیو زی لینڈ میں شائقین کے لیے منفرد پیشکش

جمعہ 13 فروری 2015 12:50

کیچ تھامو اور 1لاکھ ڈالر پاؤ، نیو زی لینڈ میں شائقین کے لیے منفرد پیشکش
کرائسٹ چرچ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار13۔فروری 2015ء ) نیوزی لینڈ میں کیچ تھامنے پر شائقین کے لیے 1لاکھ ڈالرز حاصل کر نے کی پیشکش دوبارہ لوٹ آئی ہے ۔

(جاری ہے)

انعام حاصل کرنے کے لیے انہیں سپانسر کمپنی کی ٹی شرٹ خرید کر میچ کے دوران اسے پہننا ہوگا اور اسکے بعد اگر کسی بلے باز کے چھکے پر ایک ہاتھ سے لیا گیا کیچ کیمرے کے آنکھ میں محفوظ ہوگیا تو وارے نیارے ہو جائیں گے ، کرائسٹ چرچ کے ہیگلے اوول گراؤنڈ میں ہفتے کو میگا ایونٹ کا پہلا میچ کھیلا جا رہا ہے ،وہاں شائقین یقیناًیہ انعام حاصل کر نے کی کوشش کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :