پشاور میں امامیہ مسجدو امام بارگاہ میں قریب دھماکہ ،پانچ افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات

جمعہ 13 فروری 2015 14:13

پشاور میں امامیہ مسجدو امام بارگاہ میں قریب دھماکہ ،پانچ افراد کے زخمی ..

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13فروری 2015ء) پشاور کے علاقے حیات آباد میں امامیہ مسجدو امام بارگاہ کے اندر دھماکے سے پانچ افراد زخمی ہو گئے ہیں ۔ذرائع کے مطابق پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیاہے اور ریسکیورٹیموں نے موقع پر پہنچ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کرناشروع کر دیاہے ۔

(جاری ہے)

عینی شاہد کا کہناہے کہ مسجد میں نماز جمعہ پڑھی جارہی تھی کہ پانچ مسلح افرادایف سی کی ورد ی میں داخل ہوئے اور دھماکے کر دیے جس کے بعد دہشت گردوں نے فائرنگ کا سلسلہ شروع کردیا۔عینی شاہد کا یہ بھی کہناہے کہ دہشت گرد ابھی بھی امام بارگا ہ میں موجود ہیں ۔تازہ اطلاعات کے مطابق دھماکے کی نوعیت کافی زیادہ ہے کیونکہ دھماکے کی آواز کافی دور دور تک سنی گئی ہے ۔ذرائع کا کہناہے امام بارگاہ میں تین دھماکوں کی آواز سنی گئی ہے اور دھماکے کے بعد دہشت گردوں کا پولیس کے ساتھ فائرنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :