Live Updates

حیات آباد سانحہ پر سیاسی رہنماوں کی شدید مذمت، عمران خان کو جائے وقوعہ پر جانے سے روک دیا گیا:

جمعہ 13 فروری 2015 15:02

حیات آباد سانحہ پر سیاسی رہنماوں کی شدید مذمت، عمران خان کو جائے وقوعہ ..

حیات آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 13 فروری 2015ء) : حیات آباد سانحہ پر متحدہ قومی موومنٹ کے سر براہ الطاف حسین نے حیات آباد سانحہ پر شدید مذمت کا اظہار کیا ہے ان کا کہنا تھا کہ کے پی کے کو دہشتگروں نے اپنا ہدف بنا لیا ہے اور انسانی جانوں سے کھیلنے کا سلسلہ مسلسل جاری ہے، اس کے علاوہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ہم محض مذمت کرنے کے لیے ہی رہ گئے ہیں حالات مزید بگڑ رہے ہیں دہشتگردی کے خاتمے کے لیے عوام میں شعور بیدار کرنے کی اشد ضرورت ہے.

حیات آباد سانحے کی عمران خان نے بھی شدید مذمت کی ہے اور عمران خان ، پرویز خٹک کے ہمراہ حیات آباد میں موجود ہیں لیکن پولیس کی جانب سے عمران خان کو اآگے بڑھنے سے روک دیا گیا ہے. عمران خان کا کہنا تھا کہ میں جائے وقوعہ پر جانا چاہتا تھا لیکن پولیس اور سکیورٹی فورسز نے آگے بڑھنے سے منع کر دیا ہے.

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :