ورلڈکپ 2015ء میں کل2میچزکھیلے جائیں گے، پرسوں بھی 2میچز ہونگے

جمعہ 13 فروری 2015 15:09

ورلڈکپ 2015ء میں کل2میچزکھیلے جائیں گے، پرسوں بھی 2میچز ہونگے

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13فروی 2015ء)آسٹریلیااورنیوزی لینڈ میں مشترکہ طورپرکھیلے جانیوالے گیارہویںآ ئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2015ء میں کل( ہفتہ ) اورپرسوں ( اتوار ) کو2،2میچزکھیلے جائیں گے۔

(جاری ہے)

کل14فروری کوکرکٹ ورلڈ کپ کا پہلا میچ پول اے کی ٹیموں میزبان نیوزی لینڈ اور سری لنکا کے مابین کرائسٹ چرچ میں پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق صبح تین بجے شروع ہوگا،دوسرا میچ بھی پول اے کی ٹیموں آسٹریلیا اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان میلبورن میں کھیلا جائیگا جو پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق صبح 8 بجے کر 30 منٹ پر شروع ہوگا۔

جبکہ پرسوں ( اتوار ) 15فروری بروزاتوارکوپہلا میچ پول بی کی ٹیموں جنوبی افریقہ اور زمبابوے کے درمیان ہیملٹن میں پاکستانی وقت کے مطابق صبح 6 بجے شروع ہوگا جبکہ اسی روز کا دوسرا اور انتہائی اہم میچ پول بی میں شامل روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان ایڈیلیڈ میں کھیلا جائیگا پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق صبح 8 بج کر 30 منٹ پر شروع ہوگا۔