مساجد میں تعینات اماموں و موذنز کے مکمل کوائف ہنگامی بنیاوں پر طلب،

محکمہ اوقاف پنجاب پولیس کی معاونت کرے گی، مقصد تعینات افراد کے بارے میں مکمل آگاہی رکھنا ہے

جمعہ 13 فروری 2015 18:57

مساجد میں تعینات اماموں و موذنز کے مکمل کوائف ہنگامی بنیاوں پر طلب،

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13فروری 2015ء) حکومت پنجاب و محکمہ داخلہ کی طرف سے محکمہ اوقاف کو جاری مراسلہ میں پنجاب پولیس کو مساجد میں تعینات اماموں و موذنز کے مکمل کوائف ہنگامی بنیاوں پر اکٹھا کرکے فراہم کرنے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔تاہم ڈیٹا اکٹھا کرنے میں محکمہ اوقاف پولیس کی معاونت کرے گا۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں صوبہ بھر کی تمام مساجد میں انتظامی امور سے وابستہ کمیٹی ممبران بھی اپنے مکمل کوائف محکمہ اوقاف کو جمع کرنے کے پابند ہونگے۔

پولیس کے ایک سینئر آفیسر نے آن لائن کو بتایا کہ اس کا مقصد مساجد میں تعینات افراد کے بارے میں مکمل آگاہی رکھنا ہے تاکہ کسی قسم کا ناخوشگوار واقعہ رونما نہ ہوسکے جبکہ یہ اقدام سانحہ پشاور میں ملوث دہشتگردوں کے ایک امام مسجد کے پاس رہائش رکھنے کے بعد اٹھایا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :