لاہور میں دہشتگردی کے خاتمہ کیلئے جاری سرچ آپریشن کے میں سینکڑوں افراد حراست میں لئے گئے جن سے تفتیش کی جا رہی ہے، ڈی آئی جی آپریشنز

جمعہ 13 فروری 2015 18:59

لاہور میں دہشتگردی کے خاتمہ کیلئے جاری سرچ آپریشن کے میں سینکڑوں افراد ..

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13فروری 2015ء) صوبائی دارلحکومت میں دہشتگردی کے خاتمہ کیلئے جاری سرچ آپریشن کے نتیجہ میں سینکڑوں افراد حراست میں لئے گئے جن سے تفتیش کی جا رہی ہے۔ اس حوالے سے ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے آن لائن سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کی حفاظت پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے جبکہ آجکل اس کے ساتھ ساتھ دہشتگردی کے خاتمہ کیلئے خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سرچ آپریشن میں پولیس کے علاوہ حساس ادارے بھی ہمارے ساتھ بھرپور تعاون کر رہے ہیں۔ شہر بھر میں دہشتگردی کے خاتمہ کیلئے جاری مہم کامیابی سے چل رہی ہے۔ اس حوالے سے پولیس کو مختلف ذرائع سے خفیہ معلومات حاصل ہو رہی ہیں۔ جہاں کہیں بھی دہشگردی کی موجود کی اطلاعات موصول ہوتی ہیں ان علاقوں میں سرچ آپریشن کیا جاتا ہے اور صرف ان افراد کو حراست میں لیا جاتا ہے جو اپنی موجودگی کی کسی بھی طرح کی شناختی دستاویزات پیش نہیں کرتے۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خاتمہ تک دہشتگردی کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہیگا۔

متعلقہ عنوان :