پاک بھارت کرکٹ میچ کے دوران عوامی اجتماعات ، ہوٹل اور بڑی سکرینیں جہاں نصب ہوں وہاں کی سکیورٹی پر خصوصی توجہ دی جائے،وزارت داخلہ کا قانون نافذ کرنے والے اداروں کو حکم

جمعہ 13 فروری 2015 19:20

پاک بھارت کرکٹ میچ کے دوران عوامی اجتماعات ، ہوٹل اور بڑی سکرینیں جہاں ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13فروری 2015ء) وزارت داخلہ نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو حکم دیا ہے کہ پندرہ فروری کو پاک بھارت کرکٹ میچ کے دوران عوامی اجتماعات ، ہوٹل اور بڑی سکرینیں جہاں نصب ہوں وہاں کی سکیورٹی پر خصوصی توجہ دی جائے معلوم ہوا ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ کی خصوصی ہدایت پر وزارت نے اسلام آباد انتظامیہ سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایت کی ہے کہ پندرہ فروری بروز اتوار کو پاک بھارت کرکٹ میچ کے دوران سکیورٹی کاخاص خیال رکھا جائے نیز یہ بھی کہا کہ پرائیویٹ ہوٹلز اور جہاں کرکٹ میچ کے لئے بڑی سکرینیں نصب ہوں وہاں خصوصی نگرانی کی جائے تاکہ کسی بھی نامساعد حادثہ سے بروقت بچا جائے معلومات کے مطابق وفاقی پولیس ، سپیشل برانچ اور آئی بی نے اسلام آباد میں بڑی سکرینوں اور عوامی اجتماعات والی جگہوں کی تلاش شروع کردی ہے ۔

متعلقہ عنوان :