پاک بھات اعصاب شکن مقابلہ جڑواں شہروں میں بڑی سکرینیں لگا کر میدان سجا دیئے گئے،

بڑے بڑے ہوٹلوں میں بھی خصوصی انتظامات کے ساتھ بریک فاسٹ پر خصوصی پیکجز دیئے جائینگے، پاکستانی شائقین کے ساتھ ساتھ غیر ملکی کرکٹ کے شائقین بھی لطف اندوز ہونگے

جمعہ 13 فروری 2015 19:27

پاک بھات اعصاب شکن مقابلہ جڑواں شہروں میں بڑی سکرینیں لگا کر میدان ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13فروری 2015ء) دنیائے کرکٹ کے سب سے بڑے ایونٹ ورلڈ کپ 2015ء کل بروز اتوار روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان اعصاب شکن مقابلہ ہوگا جس کے لیے جڑواں شہروں میں بڑی سکرینیں لگا کر میدان سجا دیئے گئے جبکہ بڑے بڑے ہوٹلوں میں بھی خصوصی انتظامات کے ساتھ بریک فاسٹ پر خصوصی پیکجز دیئے جائینگے ۔

(جاری ہے)

آن لائن کے مطابق راولپنڈی ، اسلام آباد ورلڈکپ 2015ء کے سب سے بڑے میچ جس میں روایتی حریف پاک بھارت ٹاکرہ کل بروز اتوار کو آسٹریلیا کے تاریخی گراؤنڈ اوول میں صبح ساڑھے آٹھ بجے شروع ہوگا جس کے لیے راولپنڈی میں کمرشل مارکیٹ ، صدر ، کمیٹی چوک ، لیاقت باغ ، راجہ بازار ، کینٹ سمیت دیگر علاقوں میں بڑی سکرینیں لگائی گئی ہیں جبکہ راولپنڈی کے بعض سینما گھروں میں بھی کرکٹ میچ بذریعہ پروجیکٹر دکھانے کے انتظامات کئے گئے ہیں اس کے علاوہ پرل کانٹینل ہوٹل اور شالیمار ہوٹل سمیت راولپنڈی اسلام آباد کے تمام چھوڑے بڑے ہوٹلوں میں کرکٹ میچ دکھانے کے خصوصی انتظامات اپنے عروج پر ہیں اور پاکستان انڈیا کے میچ کو تاریخی بنانے کے لیے سپر مارکیٹ ، جناح سپر ، آبپارہ ، کراچی کمپنی ، ایف نائن پارک ایف ٹین سمیت تمام پبلک ایریا پر بڑی سکرینز آویزاں کردی گئی ہیں اس کے علاوہ سرینا ، ہل ویو اور اسلام آباد ہوٹل میں بڑی سکرینوں کے ساتھ بریک فاسٹ پر خصوصی پیکجز دیئے جائینگے جس میں پاکستانی شائقین کے ساتھ ساتھ غیر ملکی کرکٹ کے شائقین بھی لطف اندوز ہونگے ۔

متعلقہ عنوان :