آج سے نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا میں شروع ہونے والے عالمی کرکٹ کپ 2015ء کا افتتاحی میچ میزبان نیوزی لینڈ اور سری لنکا کے درمیان کرائسٹ چرچ میں جبکہ آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان میلبورن میں ڈے اینڈ نائٹ میچ سے ہو رہا ہے

جمعہ 13 فروری 2015 19:31

آج سے نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا میں شروع ہونے والے عالمی کرکٹ کپ 2015ء کا ..

ایڈیلیڈ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13فروری 2015ء) آج سے نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا میں شروع ہونے والے عالمی کرکٹ کپ 2015ء کا افتتاحی میچ میزبان نیوزی لینڈ اور سری لنکا کے درمیان کرائسٹ چرچ میں جبکہ آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان میلبورن میں ڈے اینڈ نائٹ میچ سے ہو رہا ہے ۔ اس ٹورنامنٹ کے حوالے سے چند دلچسپ حقائق یہ ہیں کہ ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر 49 میچ کھیلے جائینگے۔

یہ میچ نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے 7،7 سٹیڈیموں میں منعقد ہونگے۔ جن مین سے نیوزی لیں ڈ کے سٹیڈیم میں آکلینڈ، کرائسٹ چرچ، ڈونیڈن، ہملٹن، نیپئر، نیلسن اور ولنگڈن کے گراؤنڈ شامل ہیں جبکہ آسٹریلیا کے ایڈیلیڈ، برسبین، کیمبرا، ہوبارٹ، میلبورن، پرتھ اور سڈنی کے گراؤنڈ شامل ہیں جبکہ ٹورنامنٹ کا فائنل 29 مارچ کو میلبورن کے گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

اس ٹورنامنٹ کا فارمیٹ بھی 2011ء میں بھارت اور سری لنکا میں منعقد ہونے والے عالمی کرکٹ کپ ہی کی طرح رکھا گیا ہے۔ جس میں ٹورنامنت میں شامل 14 ٹیموں سے اوپر کی چار کیمپس کوارٹر فائنلز تک رسائی حاصل کرینگی۔ جن میں سے جتنے والی چار ٹیمیں سیمی فائنلز کھیلیں گی جن کے فاتح فائنل میں پہنچیں گے۔ ٹورنامنٹ میں کوارٹر فائنل سے شروع ہونے والے ناک آؤٹ مرحلے میں تمام میچوں کے ساتھ اضافی دن بھی رکھے گئے ہیں۔ عالمی کرکٹ کپ 2015 میں آئی سی سی کے 10 فل ممبرز کے علاوہ چار کو الیفائر ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں افغانستا، آئرلینڈ، سکاٹ لینڈ اور متحدہ عرب امارات کی ٹیمیں شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :