تنظیم اصلاح الفقراء ضلع سکھر کی جانب سے تربیتی نشست محفل مراقبہ، ضلع سکھر کے تمام ذمیداران کی شرکت

جمعہ 13 فروری 2015 21:36

سکھر (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13فروری 2015ء )تنظیم اصلاح الفقراء ضلع سکھر کی جانب سے تربیتی نشت محفل مراقبہ ہوا، جس میں ضلع سکھر کے تمام ذمیداران نے شرکت کی ، خطاب کرتے ہوئے مولانا اللہ وسایا حبیب حسینی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیشہ بزرگ کا ملین اور صوفیان نے امن اور محبت کا درس دیا ہے اور رب کی طرف رجوع ہونے اور رسول کی سنتوں پر عمل پیرا ہونے کا پیغام دیا ہے،تاریخ اولیا کا مطالعہ کرتے ہیں تو شاہ عبد الطیف بٹھائی ، قلندر شہباز ، سچل سائیں، بابا بلے شاہ ، داتا علی ہجوری نے محبت کا درس دیا اور قتل و غارت ناحق خون بھانے سے منع کیا، یہ ہی پیغام آج ہمارے مرشد کریم حسینی جماعت کے روحانی پیشوا دے رہے ہیں، محفل مراقبہ میں ڈاکٹر نیاز احمد ،حاجی منظور حسین بھٹو، مولانا عجب علی،فقیر فیض محمد، میاں راحب علی، حاجی حافظ اشفاق، عبدالقدیر، افتخار عالم شیخ، صغیر احمد بھٹو و حسینی جماعت کی بڑی تعداد نے شرکت کی، اور کل بروز اتوا میلاد مصطفی کا نفرنس پنوعاقل میں ہورہی ہے،اس کی ہم سب کو دعوت دے ہے ہیں۔