بھارت سے جیت کر تاریخ رقم کرنا چاہتے ہیں، مصباح الحق

ہفتہ 14 فروری 2015 12:03

بھارت سے جیت کر تاریخ رقم کرنا چاہتے ہیں، مصباح الحق

ایڈیلیڈ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14فروی 2015ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے کہا ہے کہ ورلڈکپ میں اس بار بھارت سے جیت کر تاریخ رقم کرنا چاہتے ہیں، کھلاڑی بھارت سے میچ کے دباؤ سے واقف ہیں،دستیاب کھلاڑیوں کوعمدہ کارکردگی دکھانا ہوگی۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ بھارت کے خلاف میچ میں جذبات کو قابو میں رکھ کر کھیلنا ہوگا، میچ کے ابتدائی پندرہ اوورز اہم ہوں گے،بھارٹی ٹیم کے خلاف کامیابی میں فاسٹ بالر عرفان کا کردار اہم ہوگا۔

مصباح الحق نے کہاکہ کون سا کھلاڑی ٹیم میں ہے کون سا نہیں، اب اس سے فرق نہیں پڑتا، دستیاب کھلاڑیوں کوعمدہ کارکردگی دکھانا ہوگی،احمد شہزاد ہمارا میچ ونر کھلاڑی ہے، یاسر شاہ نے وارم اپ میچز میں پرفارمنس سے حریف ٹیموں کیلئے خطرے کی گھنٹی بجادی ہے۔

متعلقہ عنوان :