آرمی چیف کی والدہ کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

ہفتہ 14 فروری 2015 14:05

آرمی چیف کی والدہ کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

چکلالہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14فروری 2015ء) آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور نشان حیدر میجر شبیر شریف شہید کی والدہ کی نماز جناز ہ ادا کر دی گئی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق راحیل شریف کی والدہ کافی علیل تھیں اور وہ اے ایف آئی سی راولپنڈی مین زیر علاج تھیں, آج علی الصبح انہیں دل کا دورہ پڑا جو جان لیواثابت ہوا ۔مرحومہ کی نماز جنازہ چکلالہ گریژن میں ادا کی گئی اس موقع پر صدر ممنو حسین ،خواجہ آصف ،سید یوسف رضا گیلانی اور اعلیٰ سیاسی و عسکری قیادت نے شرکت کی اور راحیل شریف سے اظہار تعزیت کیا ۔جنرل راحیل شریف کی والدہ کی تدفین عصر کے وقت لاہور کیولیری گرﺅنڈ میں کی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :