گوگل کو بھی پاک بھارت میچ کا بخارچڑھ گیا

ہفتہ 14 فروری 2015 20:38

گوگل کو بھی پاک بھارت میچ کا بخارچڑھ گیا

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔14فروری۔2015ء) پاک بھارت کرکٹ میچ ورلڈ کپ 2015 ءکا سب سے بڑا میچ ہو گا جس کا ثبوت گوگل نے بھی دے دیا ہے۔پاک بھارت میچ سے قبل گوگل نے اپنے مین پیج پر بھارتی اور پاکستانی جھنڈوں پر مبنی کھلاڑیوں کی تصاویر لگا دی ہیں جس کے بعد یہ کہا جا سکتا ہے کہ گوگل کو بھی پاک بھارت میچ کا بخار چڑھ گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس سے قبل ٹورنامنٹ کے پہلے دن ایک اور روائیتی حریف آسٹریلیا اور انگلینڈ کا میچ بھی کھیلا جا چکا ہے لیکن گوگل کی جانب سے پاک بھارت میچ سے قبل اس تصویر کو مین پیج پر لگانا اس بات کی بھی وضاحت ہے کہ یہ اس ٹورنامنٹ کا سب سے بڑا میچ ہو گا۔یاد رہے پاک بھارت میچ 15 فروری کو پاکستانی وقت کے مطابق صبح 8:30 پر کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :