دفاعی چیمپین محمد شبیر نے 34ویں سی اے ایس اوپن گالف چیمپین شپ۔2015جیت لی

ہفتہ 14 فروری 2015 22:22

دفاعی چیمپین محمد شبیر نے 34ویں سی اے ایس اوپن گالف چیمپین شپ۔2015جیت ..

کراچی( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14فروری 2015ء)سی اے ایس اوپن گالف چیمپین شپ۔2015 کی اختتامی تقریب ائیرمین گالف کورس پی اے ایف بیس کورنگی کریک میں منعقد ہوئی۔ ائیر مارشل سہیل گل خان ، وائس چیف آف دی ائیر اسٹاف پاکستان ائیر فورس تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔محمد شبیر نے کامیابی سے چیف آف دی ائیر اسٹاف (CAS)اوپن گالف چیمپین شپ میں برتری لے کرمسلسل چوتھی بار اپنے اعزاز کا کامیاب دفاع کیا۔

وہ ٹورنامنٹ کے آخری دن سرفہرست رہے اور اپنے پرانے ریکارڈ آ ٹھ انڈر پار کو برابر کر تے ہو ئے یہ مقابلہ جیت لیا۔ ائیر مین گالف کورس کے افتتاح سے اب تک محمد شبیر سی اے ایس اوپن گالف چیمپین شپ کے بلا مزاحمت فا تح رہے ہیں۔ محمد شبیر اقبال کو پروفیشنل کیٹییگری میں مجموعی اسکور 280 کے ساتھ فا تح قرار دیا گیا جبکہ محمد افضل نے 285 کے اسکور کے ساتھ اُن کا تعاقب کیا اور دوسری پوزیشن حاصل کی۔

(جاری ہے)

مطلوب احمد کو 288 اسکور کے ساتھ تیسری پوزیشن کا حقدار ٹھہرایا گیا۔ ائیر مارشل سہیل گل نے اپنے خطاب میں چیمپین شپ میں شریک تمام گالفرز بالخصوص کامیاب پلئیرز کو مبارکباد پیش کی۔ انہوں انتظامی کمیٹی اور ائیر مین گالف کورس کے تمام عہدیداروں کو چیمپین شپ کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد پیش کی۔چیمپین شپ میں ملک بھر سے 300 مشہور گالفرز نے حصہ لیا جن میں113 پروفیشنل شامل تھے ۔

ٹورنا منٹ میں 3.2 ملین کی خطیر رقم انعام کے لیے مختص کی گئی تھی۔ چیف آف دی ایئر اسٹاف اوپن گالف چیمپیئن شپ 1977میں پہلی مرتبہ متعارف کرائی گئی تھی اس کے بعد سے یہ پاکستان گالف فیڈریشن اور پاکستان ایئر فورس کے کھیلوں کے ہر سال منعقد ہونے والے مقابلوں میں شامل ہے۔ 34ویں سی اے ایس اوپن گالف چیمپین شپ کی خصوصیت پرکشش برانڈ نیو ہنڈا سٹی اور سوزوکی سوئفٹ کار یں ہیں جو 'ہول ان ون 'کرنے والے گالفر زکے لئے مختص کی گئی تھیں ۔

کئی گالفرز نے انتہائی قریب سے 'ہول ان ون 'کا موقع گنوایا جبکہ DHA کے ذولفقار علی نے 15 ہول پر )پار3 ) 'ہول ان ون ' شاٹ کھیلی مگر ٹورنامنٹ کے قواعد کے حساب سے وہ 'ہول ان ون ' انعامی کار کا متعین کردہ ہول نہیں تھا۔ تاہم مینجمنٹ کمیٹی نے انہوں اعزازی طور پر ایک لاکھ روپے کا انعام دیا۔34ویں سی اے ایس اوپن گالف چیمپین شپ- 2015کے دوران تمام گالفرز ایک مکمل اور خوشگوار گالف کے ماحول بشمول سازگار ہواؤں اور صاف موسم میں گالف سے لطف اندوز ہوتے رہے ۔جبکہ ائیرمین گالف کورس اپنے رقبے اور گراسی ہونے کی وجہ سے تیز کھیل پیش کرتا رہا ۔