کرم ایجنسی: بم دھماکے میں خاتون جاں بحق، 14 افراد زخمی

اتوار 15 فروری 2015 12:03

کرم ایجنسی: بم دھماکے میں خاتون جاں بحق، 14 افراد زخمی

کرم ایجنسی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔15فروری۔2015ء) کرم ایجنسی میں بم دھماکے میں خاتون جاں بحق اور بچوں اور خواتین سمیت 14 افراد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

پولیٹیکل حکام کے مطابق صدہ کے بازار میں دھماکا ہوا،دھماکے میں خاتون موقع پر جاں بحق ہوگئی،جبکہ 7 بچوں اور 5 خواتین سمیت 14 افراد زخمی ہوگئے۔زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔پولیٹیکل حکام کے مطابق واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہے کہ دھماکا کس نوعیت کا تھا۔ملزمان کی گرفتاری کے لیے بھی کارروائی شروع کردی گئی۔

متعلقہ عنوان :