شاہد آفریدی نے ورلڈ کپ کے دوران ٹیم کرفیو توڑنے پر جرمانے کو معمولی بات قرار دیدیا

ساتھی کھلاڑیوں کے ساتھ کھانا کھانے کیا گیا تھا ڈانس کر نے نہیں  انٹرویو

اتوار 15 فروری 2015 12:04

شاہد آفریدی نے ورلڈ کپ کے دوران ٹیم کرفیو توڑنے پر جرمانے کو معمولی ..

ایڈیلیڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 15فروری 2015ء) پاکستان کے سٹار آل راوٴنڈر شاہد آفریدی نے ورلڈ کپ کے دوران ٹیم کرفیو توڑنے پر جرمانے کو معمولی بات قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ساتھی کھلاڑیوں کے ساتھ کھانا کھانے گئے تھے ڈانس کر نے نہیں ۔

(جاری ہے)

بی بی سی سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے بتایا کہ وہ ساتھی کھلاڑیوں کے ساتھ رات کا کھانا کھانے گئے تھے ناکہ ڈانس کرنے۔

یہاں کہیں ایسے ریستوران ہیں جن میں کلب بھی ہیں ہم صرف کھانے کیلئے گئے اور واپس آ گئے۔انوں نے کہاکہ جب آپ کے پاس دینے کیلئے کوئی خبر نہ ہو تو پھر لوگوں کی توجہ حاصل کرنے کیلئے ایسی افواہیں پھلائی جاتی ہیں۔خیال رہے کہ آفریدی اور احمد شہزاد سمیت چھ دوسرے کھلاڑیوں کو 45 منٹ دیر سے واپس سڈنی ہوٹل آنے پر 300 ڈالرز جرمانہ عائد کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :