تیسرا نشان حیدر کبڈی کپ 22 فروری سے شروع ہوگا

ملک بھر سے نو ٹیمیں حصہ لیں گی پاکستان ایئرفورس اپنے ٹائٹل کا دفاع کرے گی  رانا محمد سرور

اتوار 15 فروری 2015 12:13

تیسرا نشان حیدر کبڈی کپ 22 فروری سے شروع ہوگا

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 15فروری 2015ء) پاکستان کبڈی فیڈریشن کے زیراہتمام اور آرمی سپورٹس ڈائریکٹریٹ کے تعاون سے تیسرا نشان حیدر کبڈی کپ 22 فروری سے جناح سپورٹس کمپلیکس ، صادق آباد میں شروع ہوگا۔

(جاری ہے)

پاکستان ایئرفورس اپنے ٹائٹل کا دفاع کرے گی، پاکستان کبڈی فیڈریشن کے سیکرٹری رانا محمد سرور نے بتایا کہ ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے نو ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں پاکستان ایئرفورس، پاکستان آرمی، پاکستان واپڈا، پاکستان پولیس، ہائرایجوکیشن کمیشن، سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز، پی او ایف واہ، پاکستان ریلوے اور پنجاب کی ٹیمیں حصہ لیں گی، انہوں نے کہا کہ ان ٹیموں کو دو گروپوں میں تقسیم کیا جائے گا اور ہر گروپ سے دو، دو ٹیمیں سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کریں گی، ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل مقابلے 27 فروری جبکہ فائنل 28 فروری کو کھیلا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :