اوپن یونیورسٹی نے گمراہ کن ویب سائٹ بنانے والے نام نہار ادارے کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی

اتوار 15 فروری 2015 13:38

اوپن یونیورسٹی نے گمراہ کن ویب سائٹ بنانے والے نام نہار ادارے کے خلاف ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 15فروری 2015ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ایک نجی ادارے جو اوپن یونیورسٹی کا نام غیر قانونی طور پر استعمال کرکے جعلسازی کرتے ہوئے ایک گمراہ کن ویب سائیٹ بنا کر یونیورسٹی کے ملک بھر میں موجود طلبہ و طالبات اور شہریوں کو گمراہ کررہا ہے  کے خلاف سخت قانونی چارہ جوئی کا آغاز کردیا ہے۔علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی انتظامیہ نے ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ کو اس نام نہاد ادارے کے خلاف جس نے یونیوسٹی کی نیک نام اور علمی شہرت کو نقصات پہنچانے کی دیدہ و دانستہ کوشش کی ہے  قانونی کارروائی کے لئے درخواست دی ہوئی ہے ۔

دریں اثنا ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ نے یونیورسٹی کو آگاہ کیا ہے کہ یونیورسٹی کی شہرت کو خراب کرنے والی ویب سائٹ بنانے کے جرم میں ملوث افراد کے خلاف تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں یونیورسٹی نے عوام کو اس ادارے کی جعلسازی اور گمراہ کن ویب سائیٹ سے ہوشیار رہنے کے بارے میں قومی اخبارت میں "سٹوڈنٹس الرٹ"کے عنوان سے اشتہار بھی شائع کردیاہے اور اپنی ویب سائٹwww.aiou.edu.pkاور فیس بک پر بھی سٹوڈنٹ الرٹ کانوٹس فراہم کردیا ہوا ہے۔

اس جعلساز ادارے کو ہائر ایجوکیشن کمیشن نے بھی اپنے نام سے اوپن یونیورسٹی کا نام فوری طور پر ختم کرنے اور اپنے ادارے کے لئے نیا نام رکھنے کا نوٹس دے دیا ہے۔یہ نام نہار ادارہ لوگوں کو گمراہ کررہا ہے کہ یہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کا منظور شدہ آفس ہے۔ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے ملک بھر میں موجود اپنے لاکھوں طلبہ و طالبات کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے تمام تعلیمی و تدریسی امور کے لئے اسلام آباد میں واقع اوپن یونیورسٹی کے مین کیمپس  ملک بھر میں موجود یونیورسٹی کے علاقائی دفاتر یا یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.aiou.edu.pkسے رابطہ کریں اور کسی بھی گمراہ کن ویب سائٹ اور جعلی اداروں سے کسی بھی طرح کا رابطہ نہ کریں یہ ان کے اپنے مفاد میں بہتر ہوگا۔