امام بارگاہوں پر حملے ملک میں فرقہ وارانہ فسادات کرانے کی سازش ہے،جمعیت علماء اسلام یونٹ علی المر تضی

اتوار 15 فروری 2015 14:42

روہڑی (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 15فروری 2015ء) جمعیت علماء اسلام یونٹ علی المر تضی ٰ کوٹھو کبر اور یونٹ حسینہ پٹنی کے عہدیداروں کی شکار پور ، پشاور امام بارگاہوں پر حملوں اور خیر پور میں قر آن شریف کی بے حرمتی کے واقعات کی مذمت ملوث عناصر کو گرفتار کرکے بے نقاب کرنے کا مطالبہ جمعیت علماء اسلام یونٹ کوٹھوا کبر کی مجلس شوریٰ کا اجلاس یونٹ امیر مولانا عبدالصمد سومرو ، جنرل سیکر یٹری ریاض احمد ڈول ،کی صدارت میں جامع مسجد میر حسن خان کھوسو میں منعقد ہوا جسمیں دیگر کی بڑی تعداد نے شرکت کی مولانا عبدالصمد سومرو ،جے یو آئی یونٹ حسینہ بڑی پٹنی کے امیر مولانا محمد شریف ڈنڈن ،جنرل سیکر یٹری مولوی فضل اللہ گبول ،حافظ عبدالقیوم جانوری ،محمد اکرم ملک حافظ جاوید احمد میرانی خادم حسین ڈندن ودیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں سانحہ شکارپور اور پشاور کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امام بارگاہوں پر حملے ملک میں فرقہ وارانہ فسادات کرانے کی سازش ہے جسکی جے یو آئی بھرپور مذمت کرتی ہے حملوں میں بے گناہ انسانوں کو قتل کیا گیا حکومت فلفور مساجد امام بارگاہوں مزارات کو فول پروف سیکورٹی فراہم کرے اور امام بارگاہوں پر حملوں میں ملوث عناصر کو گرفتار کرکے بے نقاب کرے رہنماوں نے خیر پور میں قر آن پاک کے نسخے شہید کرکے بے حرمتی کرنے کے واقعات کی بھی مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ خیر پور انتظامیہ بے حرمتی کے واقعات میں ملوث افراد کو گرفتار کرکے سخت سزائیں دلوائیں تاکہ آئندہ ایسے واقعات نہ ہوسکیں ۔