عمراکمل کا آﺅٹ، سعید اجمل نے ایمپائر کے ماضی سے بھی پردہ اُٹھادیا

اتوار 15 فروری 2015 16:15

عمراکمل کا آﺅٹ، سعید اجمل نے ایمپائر کے ماضی سے بھی پردہ اُٹھادیا

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔15فروری۔2015ء) پاکستان کے مایہ نازسپنر سعید اجمل نے بھی پاک بھارت میچ کے دوران عمراکمل کا متنازعہ آﺅٹ دینے والے ایمپائر سٹوڈیوس سے متعلق سوالات اُٹھادیئے ہیں ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے سعید اجمل کاکہناتھاکہ سٹیوڈیوس اُن کی گیند پر آﺅٹ نہیں دیتے تھے ، اُنہیں آﺅٹ لینے کے لیے ہمیشہ ہی ریویومیں جاناپڑتاتھا، سوچناہوگاکہ بھارت کے ساتھ میچ میں سٹیوڈیوس کو ہی ایمپائر کیوں رکھاجاتاہے ، متنازعہ شخص کو اتنے بڑے ’معرکے‘ میں ایسی ذمہ داری کبھی نہیں دینی چاہیے اور آئی سی سی کو بھی سوچناچاہیے ۔

ایک رپورٹ کے مطابق سٹیوڈیوس پاکستان کے شہرلاہور میں سری لنکن ٹیم پر حملے کے وقت موجود تھے اوراُنہوں نے پاکستان پر سیکیورٹی خامیوں کا الزام لگایاتھا اوراُن کے بارے میں یہ بھی کہاگیاتھاکہ وہ نشے کی حالت میں فیصلے دیتے ہیں ۔