بھارت سے شکست بھلا کر اگلے میچز کے بارے میں سوچنا ہوگا:مصباح الحق

اتوار 15 فروری 2015 17:14

بھارت سے شکست بھلا کر اگلے میچز کے بارے میں سوچنا ہوگا:مصباح الحق

ایڈیلیڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔15فروری۔2015ء) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے کہاہے کہ بھارت کیخلاف میچ میں شکست کو بھلا کر آگے دیکھنا ہو گا۔

(جاری ہے)

انعامی تقریب میں کمنٹیٹر سے بات چیت کرتے ہوئے مصباح الحق نے کہاہے کہ بھارت کی جانب سے دیا جانے والا 300رنز کا ہدف کوئی بڑا ٹارگٹ نہیں تھا لیکن تین وکٹیں گرنے کے بعد بیٹنگ لائن سنبھل نہیں سکی اور یکے بعد دیگرے کھلاڑی آوٹ ہوتے گئے ۔انہوں نے کہاکہ اب ہمیں یہ میچ بھلا کر آگے دیکھنا ہوگا کیونکہ اگلے میچز بھی بہت اہم ہیں ۔کپتان نے کہا کہ وہ ٹیم کی گارگردگی سے مطمئن ہیں اور باولرز نے بھی اچھی کارگردگی کامظاہرہ کیا ۔

متعلقہ عنوان :