ایم کیوایم کےایک اوراہم رکن کوحراست لینے کی اطلاع

اتوار 15 فروری 2015 17:32

ایم کیوایم کےایک اوراہم رکن کوحراست لینے کی اطلاع

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔15فروری۔2015ء) متحدہ قومی موومنٹ کے انتخابات کے حوالے سے قائم سیل کے مرکزی رکن کو حراست میں لیے جانے کی اطلاعات ہیں۔ عمیر حسن صدیقی کو ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو کے قریب ہی عزیز آباد نمبر 8 سے حراست میں لیے جانے کی اطلاع ہے۔ متحدہ قومی موومنٹ کے اعلامیے کے مطابق رابطہ کمیٹی نے رینجرز کی جانب سے ایم کیوا یم الیکشن سیل کمیٹی کے مرکزی رکن عمیر حسن صدیقی ولد عبد السمیع صدیقی کی گرفتاری کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے ۔

ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہا کہ رینجرز نے علی الصبح عمیر حسن کو ان کی عارضی رہائش گا ہ واقعہ عزیز آباد نمبر8سے گرفتار کیا ہے اور چھاپے کے دوران رینجرز اہلکار عمیر حسن صدیقی کے زیر استعمال تمام موبائل فونز اور لیپ ٹاپ و دیگر سامان بھی اپنے ہمراہ لے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عمیر حسن صدیقی تاحال لاپتہ ہیں اور انکی گرفتاری سے متعلق انکے اہل خانہ یا پارٹی کے کسی عہدیدار کو کوئی معلومات فراہم نہیں کی جارہی ہیں۔

رابطہ کمیٹی کا کہنا تھا کہ اس سے قبل بھی ایم کیوایم کے متعدد کارکنان کو گرفتار کرنے کے بعد انہیں لاپتہ کیا جاچکا ہے یاانہیں جھوٹے مقدمات میں ملوث کردیا جاتا ہے۔ رابطہ کمیٹی نے مطالبہ کیا کہ عمیر حسن صدیقی کی بلاجواز گرفتاری کا فوری نوٹس لای جائے۔

متعلقہ عنوان :