ظلم کے خاتمے کے لیے تحریک انصاف میں شامل ہوا ہوں : چوہدری سرور

اتوار 15 فروری 2015 18:01

ظلم کے خاتمے کے لیے تحریک انصاف میں شامل ہوا ہوں : چوہدری سرور

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15فروری۔2015ء) سابق گورنر پنجاب اور پی ٹی آئی کے رہنماءچوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ 5 فیصد ٹولے نے پورے ملک کو یرغمال بنا رکھا ہے جبکہ ظلم کے خاتمے کے لیے ہی انہوں نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا سے بات کرتے ہوئے چوہدری محمد سرور کا کہنا تھا کہ انہوں نے آج تک جتنی سیاست کی ہے اسے عبادت سمجھ کر نیک نیت کے ساتھ کیا ہے جبکہ فلسطین او مسئلہ کشمیر کی آواز ہر فورم پر اٹھائی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف عام آدمی کو اقتدار منتقل کرنا چاہتی ہے جبکہ آئندہ الیکشن میں اسلام آباد کی دونوں نشستیں تحریک انصاف ہی جیتے گی۔اپنی تحریک انصاف میں شمولیت کے حوالے سے چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ گورنر کی سیٹ سے استعفیٰ دینے کے بعد وہ 2 سال تک الیکشن نہیں لڑ سکتے لیکن آئین اور قانون میں کہیں نہیں لکھا کہ استعفیٰ دینے کے بعد وہ کسی جماعت کا حصہ نہیں بن سکتے ۔

متعلقہ عنوان :