بھارت نے بہترین بیٹنگ کا مظاہرہ کیا،میچ ہارنے کا افسوس ہے ،مصباح الحق، پاکستان کے خلاف جیت پرخوش ہوں،اظہار نہیں کرپارہا،مہندراسنگھ دھونی

اتوار 15 فروری 2015 18:21

بھارت نے بہترین بیٹنگ کا مظاہرہ کیا،میچ ہارنے کا افسوس ہے ،مصباح الحق، ..

ایڈیلیڈاوول(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15فروری۔2015ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے کہا ہے کہ بھارت نے بہترین بیٹنگ کا مظاہرہ کیا،میچ ہارنے کا افسوس ہے ،دیگرمیچز بھی اہم ہیں ان پر توجہ دینی ہوگی ،اب ہمیں یہ میچ بھلا کر آگے دیکھنا ہے۔اتوارکو یہاں میچ کے بعد گفتگوکرتے ہوئے پاکستانی کپتان نے کہاکہ بھارت نے بہترین بیٹنگ کا مظاہرہ کیا،میچ ہارنے کا افسوس ہے۔

انہوں نے کہاکہ مڈل آرڈرناکام ہونے کے باعث شکست ہوئی،بلے بازوں کو وکٹ پر ٹھہرنا ہوگا۔ایک سوال کے جواب میں مصباح الحق نے کہاکہ وہ میگاایونٹ کے باقی میچز کیلئے اپنی حکمت عملی کو دوبارہ ترتیب دیں گے ،یونس خان کو اوپنراور عمر اکمل سے وکٹ کیپنگ کرواناحکمت عملی تھی جس میں خاطر خواہ کامیابی حاصل نہیں ہوسکی۔

(جاری ہے)

ادھربھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان مہندراسنگھ دھونی نے کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف جیت پرخوش ہوں،اظہار نہیں کرپارہااپنی ٹیم کی بیٹنگ سے بہت خوش ہوں۔

اتوارکو یہاں میچ کے بعد گفتگوکرتے ہوئے بھارتی کپتان نے کہاکہ وہ بھی میچ کے دوران پریشان ہوتے ہیں لیکن اس کا اظہار نہیں کرپاتا،پاکستان کے خلاف جیت پرخوش ہوں،اظہار نہیں کرپارہا،اپنی ٹیم کی بیٹنگ سے بہت خوش ہوں۔انہوں نے کہا کہآئندہ میچز میں بھی کامیابی کیلئے پر امید ہیں،آسٹریلیا میں فتوحات کا سلسلہ شروع ہونے پر خوش ہوں۔ایک سوال کے جواب میں مہندراسنگھ دھونی نے کہاکہ پاکستان کے بعد ہمارے دیگر اہم میچز بھی ہیں جنیں جیتنے کی کوشش کریں گے ،اصل مقابلہ جنوبی افریقہ سے ہوگا جس کو آسان نہیں لے رہے ۔

متعلقہ عنوان :