نیب نے میٹرو منصوبہ کو ”بریک“ لگادی،45 ارب کی مبینہ کرپشن کا انکشاف، ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی شکایت پر کارروائی ہنگامی بنیادوں پر شروع ، حکومت کومنصوبے پر دستخط کرنے سے روک دیا گیا

اتوار 15 فروری 2015 18:37

نیب نے میٹرو منصوبہ کو ”بریک“ لگادی،45 ارب کی مبینہ کرپشن کا انکشاف، ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15فروری۔2015ء) صوبائی دارلحکومت لاہور میں میٹرو بس منصوبہ کے بعد جڑواں شہروں اور سابقہ دارلحکومت کراچی میں میٹرو بس پراجیکٹ پر کام کے آغاز کے ساتھ ہی مبینہ کرپشن کے لئے درخواستوں کا ایک سلسلہ شروع ہوگیا ۔

(جاری ہے)

قومی احتساب بیورو کے ایک سینئر اہلکار نے آن لائن کو بتایا کہ گزشتہ روز قومی احتساب بیورو (نیب) نے ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی شکایت پر کراچی میں 45 ارب کی مبینہ کرپشن کی شکایت پر سندھ حکومت سے رپورٹ طلب کر تے ہوئے منصوبہ کو ہنگامی بنیادوں پر روکنے کی ہدایات جاری کیں اور حکومت کے نام جاری خصوصی مراسلہ کے مطابق نیب نے سندھ حکومت کو منصوبے پر دستخط کرنے سے بھی روکدیا ہے۔

متعلقہ عنوان :