چین نے پاکستان میں اپنا سب سے بڑا سفارتخانہ کھول لیا

اتوار 15 فروری 2015 21:05

چین نے پاکستان میں اپنا سب سے بڑا سفارتخانہ کھول لیا

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔15فروری۔2015ء) چین نے پاکستان کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوطی دینے کیلئے دارلحکومت اسلام آباد میں اپنا دنیا بھر کا سب سے بڑا سفارتخانہ کھول لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق چینی وزیر خارجہ وینگ یی نے اس پیشرفت کو پاک چین باہمی دوستی کی مضبوطی کا عکاس قرار دیا ہے۔

(جاری ہے)

اس سے پہلے امریکی شہر واشنگٹن میں موجود چینی سفارتخانہ سب سے بڑا چینی سفارتخانہ تھا۔

اس کے علاوہ بھارت میں موجود چینی سفارتخانہ بھی کم از کم 300 افراد کے سفارتی عملے پر مشتمل ہے۔ میڈیا کو جاری معلومات میں اسلام آباد میں بنائے جانے والے نئے سفارخانے سے متعلق مزید کچھ نہیں بتایا گیا۔ واضح رہے یہ پیشرفت ایک ایسے وقت میں سامنے آ رہی جب پاکستان اور چین اکنامک کوریڈور کی تعمیر کی طرف تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :