آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا رینجرز ہیڈ کوارٹر کا دورہ

پیر 16 فروری 2015 10:45

آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا رینجرز ہیڈ کوارٹر کا دورہ

کراچی: (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 16 فروری 2015 ء) آرمی چیف جنرل راحیل شریف رینجرز ہیڈ کوارٹر کے دورے کے لیے کراچی پہنچ گئے جہاں ڈی جی رینجرز بلال اکبر نے انہیں کراچی میں جاری آپریشن ہر بریفنگ دی. آرمی چیف نے کراچی میں رینجرز کی کار کر دگی کو سراہتے ہوئے رینجرز کے کام کی تعریف کی.

(جاری ہے)

آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ کراچی میں امن و امان کی صورتحال کے لیے کسی بھی حد تک جانے کو تیار ہیں اور اس سلسلے میں رینجرز کا بھر پور ساتھ دیں گے. یاد رہے کہ آج وزیر اعظم نواز شریف بھی ایک روزہ دورے پر کراچی جائیں گے. جس کے تحت شہر بھر کی سکیورٹی کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے.