پولیس کے ساتھ پنگا، وہ بھی فیس بک پر

پیر 16 فروری 2015 11:18

پولیس کے ساتھ پنگا، وہ بھی فیس بک پر

(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16فروری 2015ء) 19 سالہ لوگن رہیس جیمز(Logan Rhys James) کا تعلق ساؤتھ ویلز کے علاقے Caerphillyسے ہے۔ اسے 8 ماہ قبل گلی میں چاقو سے جھگڑا کرنے کے جرم میں قید ہوئی تھی۔لوگن کو 6 فروری 2015 کوضمانت پر رہا کیا گیا۔ ضمانت میں یہ شرط بھی شامل تھی کہ لوگن پولیس سے رابطہ رکھے گا۔

(جاری ہے)

ایک ہفتے بعد ہی لوگن اس وعدے سے مکر گیا، جس پر پولیس نےا پنے فیس بک پیج پر اس کی تصویر اور لوگوں کے لیےاپیل پوسٹ کر دی جس میں لوگن کہ ہسٹری بیان کی گئی تھی اور اس کے بارے میں اطلاع دینے کا کہا گیا تھا۔

لوگن نے پولیس کے فیس بک پیج پر اپنی فوٹو کے نیچے کمنٹ کر دیا Catch me if you can اس کے ساتھ ہی اگلے کمنٹس میں اس نے پولیس والوں کو مزید طعنے دینے شروع کر دئیے ۔ اس کی باتوں سے پولیس کو اس کی لوکیشن کا اندازہ ہو گیا اور پولیس نے لوگن کو اس کے گھر سے پاس سے ہی گرفتار کر لیا۔اب لوگن پولیس اسٹیشن میں ہے اور امید ہے کہ دوبارہ جیل میں قید کر دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :