کینسر کے مریض کی آخری خواہش ،شادی۔ مگر کس سے؟

پیر 16 فروری 2015 11:20

کینسر کے مریض کی آخری خواہش ،شادی۔ مگر کس سے؟

(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16فروری 2015ء)پاؤل ولیمسن اور اینی ہوپ 30 سال پہلے میوزک کالج کے سٹوڈنٹس تھے۔ دونوں کی ملاقات 30 سال پہلے ویلنٹائین ڈے پر ہوئی تھی مگر بعد میں دونوں بچھڑ گئے۔ پاؤل پیانو نواز بن کر کافی مصروف ہو گیا۔ پچھلے سال مئی میں اس کی ملاقات دوبارہ اینی ہوپ سے ہوئی تو اس نے اینی ہوپ سے شادی کرنے کا سوچا۔

(جاری ہے)

اینی سے ملاقات کے ایک ماہ بعد ہی اسے ڈاکٹروں نے بتایا کہ وہ ایک لاعلاج کینسر کے مرض میں مبتلا ہے۔

اس خبر کو سن کر پاؤل نے اپنی بقیہ زندگی کا مقصد ہی یہ بنا لیا کہ مرنے سے پہلے اینی ہوپ سے شادی کرے گا۔ اس کی اس آخری خواہش کا احترام کرتے ہوئے اینی ہوپ نے اس کے ساتھ شادی پر رضامندی ظاہر کر دی اور اس ویلنٹائن ڈے پر دونوں نے شادی کر لی۔ دونوں کی عمراب 48 سال ہے اور دونوں ہی اپنی شادی کے موقع پر بہت جذباتی دکھائی دئیے۔