بھارتی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی ویرات کوہلی نے سچن ٹنڈولکر کو 2 اعزازات سے محروم کردیا
پیر 16 فروری 2015 14:19
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16فروی 2015ء) بھارتی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی ویرات کوہلی نے سچن ٹنڈولکر کو 2 اعزازات سے محروم کردیا،ایڈیلیڈ کے مقام پر 107 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر کوہلی ورلڈکپ مقابلوں میں پاکستان کے خلاف سنچری اسکورکرنے والے پہلے بھارتی بیٹسمین بن گئے،تیز 22 سنچریوں کے ریکارڈمیں بھی ٹنڈولکرکوپیچھے چھوڑدیا،بھارتی کرکٹ ٹیم کے ٹاپ آرڈر بیٹسمین ویرت کوہلی کے ایڈیلیڈ کے مقام پر پاکستان کے خلاف دو چانسز ملنے کے بعد 107رنزکی شاندار اننگز کھیل کر ورلڈکپ مقابلوں میں پاکستان کے خلاف سنچری اسکور کرنے والے پہلے بھارتی بیٹسمین ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا۔
اس سے قبل کوئی بھی بھارتی بیٹسمین میگاایونٹ کے مقابلوں میں یہ کارنامہ سرانجام نہیں دے سکاتھا۔(جاری ہے)
جن کی طرف سے اس سے قبل سب سے بڑا انفرادی اسکور 98 رنز سچن ٹنڈولکر نے ورلڈکپ 2003ء کے دوران بنایا تھا۔پاکستان کی جانب سے ورلڈکپ مقابلوں میں بھارت کے خلاف سنچری اسکورکرنے کا اعزاز سعید انورکو حاصل ہے جنہوں نے 2003ء میں سینچورین کے مقام پر 101رنزکی شاندار اننگز کھیلی تھی جن کے بعد دوسری بڑی اننگز حالیہ میچ میں پاکستانی کپتان مصباح الحق نے 76رنز بنانے کی صورت میں کھیلی ہے۔
ارتی بیٹسمین ویرت کوہلی نے ایڈیلیڈمیں پاکستان کے خلاف 107رنزکی اننگز کھیل کر سچن ٹنڈولکرکو ایک اور عالمی ریکارڈ سے بھی محروم کردیا ہے جنہوں نے تیز ترین 22سنچریوں کے ریکارڈمیں اْنہیں پیچھے چھوڑ دیاہے۔ پاکستان کے خلاف کھیلے گئے ایڈیلیڈ میچ میں ویرت کوہلی نے اپنے ون ڈے کیریئر کی 22ویں سنچری محض151ویں اننگز میں مکمل کی ہے۔اس سے قبل یہ ریکارڈ سچن ٹنڈولکر کے پاس تھا جنہوں نے اتنی سنچریاں اپنے کھاتے میں درج کرانے کیلئے 213اننگز کھیلی تھیں۔واضح رہے کہ بشمول ویرت کوہلی ون ڈے کرکٹ میں اب تک صرف پانچ بیٹسمینوں کو ہی 22یا اس سے زائد سنچریاں بنانے کا اعزاز حاصل ہوسکا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
بابر اعظم نے آئرلینڈ کیخلاف شرمناک شکست کا ملبہ باولرز اور فیلڈنگ پر ڈال دیا
-
پاکستان کرکٹ کیلئے ایک اور شرمناک دن، آئرلینڈ نے سیریز کا پہلا میچ جیت لیا
-
پہلا ٹی ٹونٹی، پاکستان کا آئرلینڈ کو جیت کے لیے 183 رنز کا ہدف
-
بابر اعظم نے ویرات کوہلی کا ٹی ٹونٹی ریکارڈ برابر کر دیا
-
بابر اعظم نے ایک اور ٹی ٹونٹی عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا
-
سیریز کا پہلا ٹاکرا، آئرلینڈ نے ٹاس جیت لیا
-
سلطان اذلان شاہ کپ میں پاکستان اورنیوزی لینڈ کے مابین میچ 1-1 گول سے برابر، پاکستان فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب
-
سیالکوٹ،چیلنج کپ 2024 میں سیالکوٹ سمبڑیال نے ٹاپ پوزیشن حاصل کر لی
-
23 ویں ایشین جونیئر ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ کے لئے پانچ رکنی قومی ٹیم کا اعلا
-
عامر آج ڈبلن میں ٹیم جوائن کرنے کے باوجود آئرلینڈ کیخلاف پہلا ٹی ٹونٹی نہیں کھیل سکیں گے
-
سلطان اذلان شاہ کپ جیتنے پر پاکستان ہاکی ٹیم کیلئے انعام کا اعلان
-
شاہد آفریدی نے پاکستان ٹی ٹونٹی سکواڈ سے دو آل راؤنڈرز کے اخراج پر سوال اٹھایا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.