عمر اکمل کا مشکوک آؤٹ ، پی سی بی کا درخواست دینے سے انکار

پیر 16 فروری 2015 14:32

عمر اکمل کا مشکوک آؤٹ ، پی سی بی کا درخواست دینے سے انکار

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16فروی 2015ء) عمر اکمل کے مشکوک آوٴٹ دیئے جانے پر سب نے احتجاج کیا لیکن پی سی بی نے آئی سی سی کو درخواست دینے سے انکار کر دیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ٹیم حکام نے میچ کے اہم موڑ پر اہم ترین بیٹسمین کا مشکوک آوٴٹ دیئے جانے پر کوئی آواز نہیں اٹھائی جو کرکٹ شائقین ہی نہیں بلکہ ماہرین کے لئے بھی حیران کن ہے۔ توقع یہی کی جا رہی تھی کہ سنیکو میٹر پر غیر واضح آواز آئے بغیر تھرڈ امپائر کا آوٴٹ بڑا سوالیہ نشان تھا اور اس پر پھر ٹیم آفیشلز کا اسے مان لینا اور زیادہ پریشان کن بن گیا ہے

متعلقہ عنوان :