کراچی: سانحہ بلدیہ ٹاؤن کی پراسیکیوٹر نے کیس سے علیحدگی اختیار کر لی

پیر 16 فروری 2015 15:25

کراچی: سانحہ بلدیہ ٹاؤن کی پراسیکیوٹر نے کیس سے علیحدگی اختیار کر لی

کراچی( اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 16 فروری 2015 ء) : سانحہ بلیہ ٹاؤن کیس کی اسپیشل پراسیکیوٹر نے کیس سے علیحدگی کا فیصلہ کر لیا.

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سانحہ بلیہ ٹاؤن کیس کی اسپیشل پراسیکیوٹر شازیہ ہنجرا نے سندھ حکومت کو کیس کی پیروی کرنے سے تحریری طور پر آگاہ کر دیا ہے جس کی وجہ ذرائع کی جانب سے یہ بتائی جا رہی ہے کہ انہوں نے ایسا سکیورٹی خدشات کے پیش نظر کیا ہے ان کا کہنا تھا کہ مجھے گھر اور آفس میں سکیورٹی فراہم کی جائے لیکن ان کو سکیورٹی کے لیے پولیس فراہم نہیں کی گئی. سندھ حکومت کو لکھے گئے خط میں انہوں نے سکیورٹی خدشات کو ہی کیس سے علیحدگی کی وجہ بتائی ہے.

متعلقہ عنوان :