بھارت سے پاکستان کی شکست پر مایوسی ہوئی مگر ابھی بہت سارے میچ باقی ہیں‘سعیدہ وارثی

پیر 16 فروری 2015 16:37

بھارت سے پاکستان کی شکست پر مایوسی ہوئی مگر ابھی بہت سارے میچ باقی ہیں‘سعیدہ ..

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16فروی 2015ء ) سابق برطانوی رکن پارلیمنٹ سعیدہ وارثی نے کہا کہ بھارت سے پاکستان کی شکست پر مایوسی ہوئی ہے، مگر ابھی بہت سارے میچ باقی ہیں۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں سعیدہ وارثی نے کہا کہ ورلڈ کپ میں بھارت سے پاکستان کی شکست پر مایوسی ہوئی ہے لیکن ابھی بہت سارے میچز باقی ہیں اور کرکٹ نے آگے چلنا ہے۔

(جاری ہے)

ایک سوال کے جواب میں سعیدہ وارثی نے کہا کہ یورپ میں داعش کا خطرہ موجود ہے لیکن کم ہے۔ سعیدہ وارثی نے کہا کہ پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں گراں قدر قربانیاں دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ برطانوی پالیسیوں کے مطابق ہمارا پاکستان سے مضبوط تعلق ہے۔سابق گورنر پنجاب چوہدری سرور کے استعفےٰ پر انہوں نے کہا کہ چودھری سرور کی برطانیہ میں بے شمار خدمات ہیں وہاں کے لوگ انہیں بہت یاد کرتے ہیں۔ سعیدہ وارثی نے کہا کہ میرے سیاسی مستقبل کا فیصلہ میری پارٹی برطانیہ میں رواں سال ہونے والے انتخابات کے بعد کرے گی۔

متعلقہ عنوان :