کراچی: وزیر اعظم نواز شریف نے اہم حکم دے دیا

پیر 16 فروری 2015 17:31

کراچی: وزیر اعظم نواز شریف نے اہم حکم دے دیا

کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 16 فروری 2015ء) : وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف آج ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچے جہاں انہوں نے صوبائی ایپکس کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرنے کے ساتھ ساتھ آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور سابق صدر آصف علی زرداری سے بھی اہم ملاقاتیں کیں.

(جاری ہے)

کراچی کے دورے کے دوران وزیر اعظم نے سانحہ بلدیہ ٹاؤن کیس کی از سر نو تحقیقات کا حکم دے دیا ہے وزیر اعظم نے ہدایت کی ہے کہ تمام تحقیقات حقائق کی روشنی میں کی جائیں گی.

انہوں نے ہدایت کی کہ اس کیس میں صوبائی اور وفاقی وزراء مل کر کام کریں . وزیر اعظم نے سانحہ بلدیہ ٹاؤن کیس کی از سر نو تحقیقات کرنے کیے کمیٹی تشکیل دینے کی بھی ہدایت کی ہے. انہوں نے ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں سانحہ بلدیہ ٹاؤن کی تحقیقات میں تاخیر پر برہمی کا اظہار بھی کیا تھا.

متعلقہ عنوان :