زیب ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میں دو میچز کا فیصلہ

پیر 16 فروری 2015 18:45

زیب ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میں دو میچز کا فیصلہ

پشاور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16فروری 2015ء) زیب ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میں ینگ بردرز کرکٹ کلب نے فرینڈز الیون کو پانچ وکٹوں سے شکست دیدی ، فرینڈ ز الیون نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقرررہ اوورز میں 104 رنز بنائے جس میں عمران 36 ،سلطان19 رنز کے ساتھ نمایاں سکور رہے ۔

(جاری ہے)

ینگ بردرز کی طرف سے اویس اور صدیق نے تین تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔جواب میں ینگ بردرز کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف پانچ وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا ۔رحمان 43 ،اور کامران 28 رنز کے ساتھ نمایاں سکور رہے ۔ نور آغا نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔جبکہ دوسرے میچ میں پٹھان ٹائیگرز نے پشاور کولٹس کو شکست دیکر آگلے راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کیا ۔

متعلقہ عنوان :