Live Updates

ٹیسٹ کرکٹر عمران خان نے نکاح کی رسم اداکرکے خود کو بھی جنید خان کے ہم پلہ بنا دیا،

دونوں کھلاڑی ورلڈ کپ میں ٹیم کی نمائندگی نہ کر سکے تاہم انہوں نے نکاح کر کے اپنے غم کو خوشی میں بدل دیا ورلڈ کپ میں کھیلنے کی دیرینہخواہش تھی ، قسمت میں شاہد ورلڈ کپ کھیلنا نہیں تھا، والدہ کی خواہش پر نکاح کرنے کا فیصلہ کیا، الحمداللہ تمام رسومات خیر و خوبی سے پایہ تکمیل تک پہنچ گئی، عمران خان

پیر 16 فروری 2015 18:51

ٹیسٹ کرکٹر عمران خان نے نکاح کی رسم اداکرکے خود کو بھی جنید خان کے ہم ..

پشاور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16فروری 2015ء) دیر سے تعلق رکھنے والے ٹیسٹ کرکٹر عمران خان نے نکاح کی رسم اداکرکے خود کو بھی جنید خان کے ہم پلہ بنا دیا۔ اگرچہ دونوں کھلاڑی ورلڈ کپ میں ٹیم کی نمائندگی نہ کر سکے تاہم انہوں نے نکاح کر کے اپنے غم کو خوشی میں بدل دیا ہے ۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں گزشتہ روز پشاور کے مقامی شادی حال میں عمران خان کے نکاح کا پرقار اہتمام کیا تھا جس میں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کے علاوہ کرکٹ کے سابقہ اور موجودہ کھلاڑیوں سمیت ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن اور دیگر عہدیداران نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔

عمران خان نے خوشی کے لمحات کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا کہ ورلڈ کپ میں کھیلنے کی درینہ خواہش تھی مگر قسمت میں شاہد ورلڈ کپ کھیلنا نہیں تھا جس کے بعد والدہ کی خواہش پر نکاح کرنے کا فیصلہ کیااور الحمداللہ تمام رسومات خیر و خوبی سے پایہ تکمیل تک پہنچ گئی ہیں۔ اللہ سے امید سے ہے کہ ان کی نہیں ہم سفر ان کیلئے کامیابی اور کامرانی کا باعث بنے گیں ۔ واضح رہے کہ عمران خان حال ہی میں آسٹریلیاء کے خلاف سیریز میں قومی ٹیم کی نمائندگی کرنے اور بہترین پرفارمنس کا مظاہرہ کرنے میں کامیاب ہوئے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :